امریکہ میں برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک، دو زخمی،حملہ آور فرار

 
0
405

واشنگٹن اپریل 23(ٹی این ایس)امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس حکام نے کہاہے کہ ایک برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا تاہم پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے کہاکہ دوپہر کے وقت ایک شخص خودکار اسلحہ لے کر ایک ریستوران میں داخل ہوا اور لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص نے مسلح حملہ آور سے اسلحہ چھینا جس کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ 29 سالہ مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست الینوائے سے ہے اور اْسے گذشتہ برس وائٹ ہاؤس کے قریب ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر بھی گرفتار کیا گیا گیا تھا۔پولیس کے ترجمان ڈون ایرون نے بتایا کہ حملہ آور ٹرک پر بیٹھ کر ریستوران پہنچا، جہاں اْس نے باہر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد ریستوران کے اندر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور اور اْس کے پاس موجود اسلحے کی تصویر جاری کی ہے۔