پشاور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول ، زونل افس میں طلباء و طالبات کے لیے مفت کتابیں اور بیٹھنے کے لیے مفت چٹائیاں تقسیم

 
0
485

پشاور،اپریل 23(ٹی این  ایس):پشاور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے زونل افس میں طلباء و طالبات کے لیے مفت کتابیں اور بیٹھنے کے لیے مفت چٹائیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول محمد عباس خان تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے زونل افس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول محمد عباس خان تھے اس موقع پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے عباس خان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی سکول کا نظام  اب بھی پوری دنیا میں رائج ہے اس سسٹم میں بہت سارے اسے بچے اور بالخصوس  پاکستان میں بچیاں جو کے  سکولوں میں کسی بھی وجہ سے جا نہیں سکتی ان کی بڑی تعداد ان کمیونٹی سکولوں میں زیر تعلیم ہے اس وقت پورے پاکستان میں کمیونٹی سکولوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہے جس میں سے خیبرپختونخوا 1400اور فاٹا میں1061سکول ہے

ان کامزید کہنا تھا  کہ کمیونٹی سکول کے ایک طالب علم پر سالانہ 2700 روپے خرچ ہوتے ہے جب کہ ان ہی کمیونٹی سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بہت سارے طالب علم نہ صرف برسر روزگار ہیں بلکہ کئی طالب علم اس وقت اہم عہدوں پر بھی تعینات ہیں استاذہ کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے  مسائل کے حل کے لیے وہ ترجہیی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اساتذہ کی تخواہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنانے کے لے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے اساتذہ کا شکریہ بھی ادا کیا جو کہ نامساعد حالات میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر ڈی جی عباس خان نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا   کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں جب کہ ان تمام  والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف بچوں کو ان سکولوں میں داخل کروایا بلکہ سکول کے لیے جگہ بھی مہییا کی آخر میں مہمان خصوصی  نے اساتذہ میں طلباء کیلئے مفت کتابیں اور بیٹھنے کے لیے چٹائیاں تقسیم کی گئی۔