پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے خلاف مردان کے سول سوسائٹی ،والدین اور دیگر تنظیموں کا احتجاجی مطاہرہ

 
0
379

 مردان،اپریل 23(ٹی این  ایس):پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے خلاف مردان کے سول سوسائٹی ،والدین اور دیگر تنظیموں کا احتجاجی مطاہرہ ۔مردان پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے مقررین جنمیں ناظم کونسلر اتحاد کے صدر ساجد اقبال مہمند ۔ہمایون طورو،یوتھ پارلیمنٹ کے صدر ارشاد حسین ،وزیر اعلیٰ شکایت سل کے محمد نعیم ،فاروق ہوتی اوردیگر نے کہاکہ آج عالمی برادری میں جہا ں فروغ تعلیم کا ہفتہ منایا جارہا ہے وہاںپرپرائیویٹ سکول نے دوروزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نا صرف پشاور ہائی کورٹ کی حکم کی خلاف ورزی کی بلکہ علامی دنیا میں پاکستان اور پختون قوم کا نام بدنام کیا ۔

مظاہرین نے کہاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق طلباءطالبات سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس سکول انتظامیہ لینے سے منع کیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے پر ان سکول مالکان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے انھوں نے مزید کہاکہ نئی نسل کو تعلیم دینے والے صاحب علم حضرات ہی قانون کی پاسداری نہیں کرتے تو یہ قوم کے معماروں کی صحیح سمت میں راہنمائی کس طرح کریگی ۔انھوں نے پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو قبضہ مافیا اور علم کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان سکول مالکان کے خلاف فی الفور کاروائی کرکے سزا دی جائےھم جس ملک میں رہتے ہیں ھم اس ملک کے قانون کی پاسداری یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔اور کسی کو پاکستانی قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ۔