ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی 25 ویں کتاب ” کتنے آدمی تھے“ کی تقریب رونمائی کل اکبر ہال میں منعقد ہوگی

 
0
1122

کراچی،  11 اپریل  (ٹی این ایس): آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ممتاز ادیب ، کالم نویس اور مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی 25 ویں کتاب ” کتنے آدمی تھے“ کی تقریب اجراء12 اپریل 2018 ءجمعرات شام 7 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہوگی۔

تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر ، سرداریاسین ملک،سابق سینیٹر عبدالحسیب خان اورمیاں زاہد حسین کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی مہتاب اکبر راشدی ہونگی۔اظہار خیال کرنے والوں میں نسیم انجم اور محمد اسلام شامل ہیں نظامت کے فرائض ڈاکٹر نزہت عباسی انجام دیں گی۔