تنگوانی:سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر کی مریض کے ساتھ بدتمیزی اور علاج سے انکار کے خلاف بدھ کو تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا

 
0
461

تنگوانی، اپریل 11 (ٹی این ایس): تنگوانی میں سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر کا مریضوں کے ساتھ بدتمیزی اور علاج کرنے سے انکار کے خلاف بدھ کو تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔
یاد رہے کہ محبوب ڈاہانی نامی ڈاکٹر نے چار روز پہلےپاؤں پے چھالوں کے زخم دکھانے والے مریض نور علی نندوانی کیساتھ توہین آمیز روش اختیار کرتے ہوئے اسکا علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ہسپتال سے نکل جانے کا کہتے ہوئے باقاعدہ مریض کو دھکے بھی دیئے تھے۔
اس واقع کے خلاف کل (بدھ کو) تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ مریض نے سپریم کورٹ آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ ا ور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ڈاکٹر کے رویہ کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی مانگ کی۔