دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  سراغ رساں کتوں کو 66 مختلف کامیاب آپریشنز کا حصہ بنایا گیا جن میں بھاری مقدار میں  بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا: ڈائریکٹر پبلک ریلشنز خیبر پختونخوا پولیس

 
0
335

پشاور،  11 اپریل  (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا پولیس کے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بارودی مواد اور اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے سراغ رساں کتوں کی کارکردگی ہر حوالے سے تسلی بخش اور نمایاں رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں  انھوں نے کہا کہ اس دوران سراغ رساں کتوں کو 66 مختلف کامیاب آپریشنز کا حصہ بنایا گیا اور ان کی مدد سے جو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا اس میں ایس ایم جی 63 عدد ، ایل ایم جی2عدد، ریپیٹر13عدد، پستول197عدد، رائفل90 عدد، کالاکوف2عدد، آر یل2 عدد، کارتوس4438عدد، بارودی مواد 18کلو گرام اور شراب 118بوتل شامل ہیں۔جبکہ صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں بھی یہی سراغ رساں کتے حصہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں خیبر پختونخوا پولیس نے کینائن (Canine)یونٹ کے قیام کے لیے 51 رساغ رساں کتے خریدے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ انہی کتوں کی افزائش نسل بڑھ کر 66 ہو گئی جن کو ماہر ٹرینرز(Trainers) نے سراغ رسانی کی تربیت دی ہے اور خزانے پر بوجھ بننے کے بجائے اسکو 70 لاکھ کا فائدہ پہنچایا۔