جاپان میں بھی پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا یا گیا

 
0
363

ٹوکیو اگست14(ٹی این ایس ) پاکستان کا 71واں جشن آزادی جاپان میں بھی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ،جشن آزادی کی اہم تقریب سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی پرچم کشائی کی۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کی ترقی میں خدمات ادا کرنے پر زور دیا۔ ایک اور اہم تقریب ٹوکیو کے وینو پارک میں منعقد ہوئی جسے پاک جاپان دوستی فیسٹیول کا نام دیا گیا ، اس تقریب میں صرف چار دنوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوچکے ہیں جہاں پاکتان کی ثقافت اور موسیقی کے حوالےسے پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔