کورونا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: جاپانی سفیر

 
0
317

اسلام آباد اپریل 02 (ٹی این ایس): معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا سے جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کی ، جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچا‌ؤ کے موثر اور ضروری اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

جاپانی سفیر نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے جاپان نے پاکستان کوفنڈز دیئے ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

گذشتہ روز جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نبردآزما پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی، پاکستان کو امداد اقوام متحدہ، آئی او ایم کے ذریعےفراہم کی جائے گی جس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

جاپانی سفارت خانے نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ رقم سے پاکستان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہواگا اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آلات اور دیگر سامان فراہم بھی کیا جائے گا۔

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں اور اقدامات قابلِ تعریف ہیں، جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پولیوکےخاتمےکے حوالے سے بھی جاپان نے بھرپور تعاون کیا۔