چیف کمشنر کی زیر صدارت اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، ایم این اے 52-NA راجہ خرم نواز شہزاد بھی اجلاس میں شامل

 
0
605

اسلام آباد اپریل 02 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی سرپرستی میں اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (IDWP) کا انعقاد کیا گیا جس میں سڑکوں کی تعمیر، گلیات، واٹر سپلائی، تعمیر نالہ جات، پلیاں اور تحصیل آفس اسلام اباد کے منصوبہ جات اجلاس میں شامل تھے۔ ایم این اے 52-NA راجہ خرم نواز شہزاد بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ 18 منصوبہ جات یکے بعد دیگرے کمیٹی کے سامنے زیر بحث لائے گئے جبکہ بحث کے بعد SDGs کے Million 450.000 اور PSDP کے Million 956.000 اٹھارہ منصوبہ جات کی منظوری دے دی گء اور یہ تمام ترقیاتی سکیم اسی سال مکمل کی جائیں گی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہویچیف کمشنر اسلام آباد نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبہ جات میں تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جاے۔ اور تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جایں۔