چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سیکرٹری داخلہ کو خط، سیکرٹری داخلہ کو مستحق افراد کیلئے فری کورونا ٹیسٹ کی فراہمی و کمیٹی کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات

 
0
312

اسلام آباد 08 مئی 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سیکرٹری داخلہ کو خط، سیکرٹری داخلہ کو مستحق افراد کیلئے فری کورونا ٹیسٹ کی فراہمی و کمیٹی کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات، سینیٹر رحمان ملک نے خط سیکرٹری داخلہ کو قائمہ کمیٹی داخلہ کے 37 نکاتی اینٹی کورونا نیشنل ایکشن پلان کے تسلسل میں لکھا، حکومت مستحق و غریب مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے چارجز خود برداشت کرے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ غریب مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کیا جائے، نجی لیبارٹریز کو حکومت معاوضہ ادا کرے جہاں مستحق افراد کے کورونا ٹیسٹ فری ہوسکے، 12 مارچ کو سینیٹ کمیٹی داخلہ نے ہدایات دئیے تھے کہ عوام کو مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کیجائے، فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر اور نرسوں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے میں کورونا وائرس ہونے کیوجہ سے طبی عملہ پریشانن و خوف کا شکار ہے۔