اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورنا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا

 
0
10877

اسلام آباد 09 مئی 2020 (ٹی این ایس): مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو رعایتی قرضے جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اب تک اسٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کردیے ہیں جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت کل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواسیں زیر غور ہیں۔