صرف تقریروں سے معاملے حل نہیں ہوتے،کشمیر پر باجوہ ڈاکٹرائن ایک بہترین حکمت عملی ہے، رحمان ملک

 
0
11137

اسلام آباد 10 مئی 2020 (ٹی این ایس): بدقسمتی سے ہماری کشمیر پالیسی جاندار نہیں ، ہندوستان نے پروگرام بنایا کہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے سے کیسے نکالا جائے ، ہندوستان نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج اتار دی ہے، ہماری کوشش کے باوجود عالمی برادری اور مسلمان ملک ہماری مدد کونہیں آئے ،ہندوستان نے پاکستان میں پراکسی جنگ شروع کررکھی ہے، اسنے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی، نرندرمودی ایک جنگی مجرم ہے، کشمیر پر ہمیں عالمی عدالت انصاف کا رخ کرنا چاہے، کشمیر پر میں نے ایک پٹیشن تیار کی ہے، ہمیں عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھانا چاہے، امریکہ نے بھی کہا ہے کہ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلا ف ورزی کشمیر میں ہوتی ہے، مودی پہلے بھی ٹاپ ٹین شدت پسندوں کی فہرست میں شامل رہا ہے، کچھ عرصہ پہلے تک امریکہ اور مودی ایک دوسرے کے ڈارلنگ تھے، رہنما پیپلز پارٹی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری کشمیر پالیسی جاندار نہیں ہے، ہندوستان نے پروگرام بنایا کہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے سے کیسے نکالا جائے ، ہندوستان نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج اتار دی ہے، ہماری کوشش کے باوجود عالمی برادری اور مسلمان ملک ہماری مدد کونہیں آئے ،ہندوستان نے پاکستان میں پراکسی جنگ شروع کررکھی ہے، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی،کشمیر پر باجوہ ڈاکٹرائن ایک بہترین حکمت عملی ہے، صرف تقریروں سے معاملے حل نہیں ہوتے، نرندرمودی ایک جنگی مجرم ہے، کشمیر پر ہمیں عالمی عدالت انصاف کا رخ کرنا چاہے، کشمیر پر میں نے ایک پٹیشن تیار کی ہے، ہمیں عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھانا چاہے، امریکہ نے بھی کہا ہے کہ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلا ف ورزی کشمیر میں ہوتی ہے، مودی پہلے بھی ٹاپ ٹین شدت پسندوں کی فہرست میں شامل رہا ہے، کچھ عرصہ پہلے تک امریکہ اور مودی ایک دوسرے کے ڈارلنگ تھے، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا مودی ہندوستان اور عالمی برادری دونوں طرف سے دباو کا سامنا ہے، میں مودی وار ڈاکٹرائن پر کتاب لکھی ہے، پلوامہ واقعے کے بعد مودی نے مسلمان مخالف جذبات کو مزید بھڑکایا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ مودی مسئلہ کشمیر کو حل کرے گا، میں پیش گوئی کی مودی حالات کو مزید خراب کرے گا، حکومت کو کشمیر پر ایک ٹاسک فورس بنانی چاہئے، من موہن سنگھ کے دور میں ہم نے ایک ویزہ پالیسی بنائی تھی، جس میں معمر افراد کے حوالے ویزہ میں نرمیاں دی گئیں، نرندر مودی کے پاکستان مخالف خیالات کو نہیں نکالا جاسکتا، ساری دنیا کرونا سے لڑرہی ،مودی پاکستان سے لڑ رہا ہے، پاکستان کے ادارے جوہری پروگرام پر نظر رکھیں، مودی کچھ بھی کرسکتاہے، اگر ہم جوہری ملک نہ ہوتے تو خطے میں طاقت کا توازن بھی نہ ہوتا ، ا?ج پاکستان دفاع کے معاملے میں بہت مضبوط ہے، مودی سارے مسائل کو میز پر حل کرنے کا سوچے، مودی کا فلسفہ وہی ہے جو ا?ر ایس ایس کا ہے، امریکہ، سعودی عرب تعلقات اب پہلے جیسے خوشگوار نہیں رہے، بدقسمتی سے ہم آ ج بھی مغرب کے غلام ہیں، میں نے مشورہ دیا کہ مسلم امہ کی اپنی امن فوج ہے، مسلم امہ کی اس امن فوج کی کمان ہر دوسال بعد تبدیل ہو، کرونا سے دنیا بھر میں پابندیاں لگ چکی ہیں، مشرق وسطی میں مغرب نے جان بوجھ کرامن خراب کیا، صدام حسین نے بےنظیربھٹو کو پیغام بجھوایا کہ ان پاس ڈبلیو ایم ڈیز نہیں ہیں، صدام حسین پیشکش کی کہ وہ اپنے ہتھیاروں کا معائنہ کرانے کے لئے تیارہیں، رحمان ملک نے کہا بے نظیر بھٹو کی ہدایت پر میں نے امریکیوں سے عراق مسئلے پر بات کی ، امریکی بولے محترمہ کوبتادیں، عراق کے معاملے بہت دیر ہوچکی ہے، اس وقت تک امریکی عراق حملے کی تیاری کر چکے تھے، میں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ کرونا کی تحقیقات ہونی چاہیں، میں کرونا پر اقوام متحدہ سے دو سوال بھی پوچھے، اقوام متحدہ سے کہا کہ بتایا جائے کہ کرونا قدرتی آفت ہے انسانی ؟ کرونا اگر انسانی آفت ہے تو ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، پاکستان نے کرونا کے خلاف بروقت کارروائی نہیں کی، پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کرونا کا مجموعی وزن ایک گرام ہے،بلوچستان میں کرونا وائرس کی موجودگی پر میں ظفرمرزا سے بات کی ،غریب 8 ہزار کا کرونا ٹیسٹ نہیں کراسکتا، عام عوام کے لئے حکومت کرونا ٹیسٹ کو فری کردے ،تین مہینوں میں پاکستان لوٹنے والے پاکستان کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے، میرا دھرنوں کو ختم کرنے کا کافی تجربہ ہے ، دھرنوں کے حوالے سے میں ایک کتاب بھی لکھنے کا سوچ رہا ہوں، دھرنے ملکی معیشت کے لئے ہمیشہ نقصان دہ ہوتے ہیں،ممکن ہے آئندہ دھرنے کا نام بھی کرونا دھرنا ہو، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ، رحمان ملک نے کہا حکومت عالمی مالیاتی اداروں کو خط لکھے پاکستان کے قرضے معاف کریں ، حکومت کو کرونا پر اگر کوئی مدد چاہئے تو میری ٹیم حاضر ہے، پیپلزپارٹی نے سوات، مالاکنڈ آپریشن میں تمام اپوزیشن کو آن بورڈ لیا، ملک میں مسلک کی بنیاد پر لوگوں کرلڑانے کی سازش ہورہی ہے، میں کہوں گا پاکستان ہے تو ہم ہیں، دہشتگردی پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔