اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے اپنے ایک بیان میں او جی ڈی سی ایل کی آئل فیلڈ کے متعلق غلط خبروں کی اشاعت پر بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل والے سراسر جھوٹ کا سہارا لے کے غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں

 
0
374

چکوال 10 مئی 2020 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے اپنے ایک بیان میں او جی ڈی سی ایل کی آئل فیلڈ کے متعلق غلط خبروں کی اشاعت پر بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل والے سراسر جھوٹ کا سہارا لے کے غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں ان کے تیل کے چار باوزرز صبح اور چار رات کو روزانہ کی بنیاد پر نکالے جارہے ہیں اور باوزرز کی آمد و رفت کا سلسلہ نغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ آئل فیلڈ آپریشنل معاملات روٹین میں جاری ہیں۔کسی کام کو بھی بند نہیں کیا گیا یہ سراسر عوام میں غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے ۔آئل کے آپریشنل مینیجر روزانہ فون کرکے خود اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے تعاون کی وجہ سے آئل فیلڈ کا کام متاثر نہیں ہوا۔ کرونا پازیٹو مریض جو کیمپ کے اندر کام کرتے ہیں انکو پہلے ہی ڈی ایچ کیو اور اسلام آباد میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ اور یہ تمام تر اقدامات عوام کی جان بچانے کے لیے کیے جارہے ہیں جو حکومتی ایس او پیز کے عین مطابق ہیں۔آئل فیلڈ پر کسی چیز کی قلت نہیں ہے پانی خوراک ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہے ۔