حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کے حکم سے ضلع چکوال میں کرونا کے مریضوں کی سہولت کے پیش نظر مختص کردہ میڈیکل سٹورو فارمیسی پر تمام متعلقہ آلات اور ادویات مہیاہوں گی اور ہر وقت دستیاب ہوں گی

 
0
370

چکوال 30 جون 2020 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کے حکم سے ضلع چکوال میں کرونا کے مریضوں کی سہولت کے پیش نظر مختص کردہ میڈیکل سٹورو فارمیسی پر تمام متعلقہ آلات اور ادویات مہیاہوں گی اور ہر وقت دستیاب ہوں گی نیز سب میڈیکل سٹور پر ریٹ لسٹ آویزاں ہوگی۔ چکوال میں تقریبا 30کے قریب میڈیکل سٹورز مختص کئے گئے ہیں جن میں نیو چکوال کیمسٹ، حسن میڈیکوز، ڈی واٹسن، شاہین کمیسٹ، وائٹ ہال، ویلکم میڈیکل سٹور جبکہ الفلاح اور اعوان میڈیکل سٹور ڈھڈیال اور تلہ گنگ میں ایم ایس ڈی وارسن، سٹی، الکرم، شاہین، عبدالواحدمیڈیکل سٹور و فارمیسی پر ڈاکٹر کے نسخہ جات کے بنا پرمقررکردہ نرخوں پر خرید کر سکتے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ میڈیسن کی رسید ضرور طلب کریں مزید ادوایات کی نہ ہونے کی صورت اور زائد نرخوں کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے ٹیلی فون اور واٹس ایپ نمبر پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔