کلر کہار میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جان بحق اور 15 سے زائد زخمی ۔

 
0
1421

چکوال،نومبر09 (ٹی این ایس): چکوال کے قریب مسافر بس کے  پل سے کھائی میں جا گرنے کے باعث 25 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  یہ حادثہ تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ  بس کے  بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔بس کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو بس کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔زخمیو ں کا تلہ کنگ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر روانہ کردیا گیا ہے۔