شادی کی تقریب میں جانے کے لئے سرکاری  ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر شدید ےتنقید کے بعد پرویز خٹک نے اپنے وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی عائد کردی

 
0
399

پشاور ،نومبر،09 (ٹی این ایس ): خیبر پختونخواہ کے وزیِر اعلیٰ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں مانسہرہ میں قومی وطن پارٹی کے قانون دان ابرار تنولی کے بیٹے کی  شادی کی تقریب میں جانے کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر ان پر  شدید تنقید کی گئی تھی۔
وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی کے مطابق انہیں کے سرکاری دورے کے دوران سڑک بھی بند نہیں کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کیلئے کسی قسم کا پروٹوکول نہیں ہو گا ان کے ساتھ صرف سیکیورٹی کی ایک ہی گاڑی ہو گی ۔صرف ان افراد کو پرویز خٹک کے ساتھ جانے کی اجازت ہو گی جو انہیں بریفنگ دیں گے اور وہ بھی الگ الگ پہنچیں گے ۔