آج ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی اور ڈی پی او محمد بن اشرف نے تلاگنگ میں جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی اور میڈیکل سٹورز میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے معائنہ کیا

 
0
287

چکوال 30 جون 2020 (ٹی این ایس): آج ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی اور ڈی پی او محمد بن اشرف نے تلاگنگ میں جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی اور میڈیکل سٹورز میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی تلا گنگ محمد عمران،ڈرگ انسپکٹر سہیل بھٹہ،سی او ایم سی تلاگنگ بھی تھے۔دورے کے موقع پر انہوں نے محلہ جھاٹلہ میں اور عید گاہ محلہ میں زیر تعمیر اور تعمیر شدہ گلیوں کا معائنہ کیا اور میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے دوران تین میڈیکل سٹورز کرونا کی نامکمل ایس او پیز اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔