تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

 
0
465

راولپنڈی 30 جون 2020 (ٹی این ایس): تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق
متاثرہ لڑکا ملزم یونس کے پاس موٹرسائیکل ورکشاپ پر کام کرتا تھا، متاثرہ لڑکے کے چچا غلام فرید کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس مکمل کروالیا گیا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت جرم ہے، ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،اے ایس پی ملزم کی فوری گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی اے ایس پی اور نصیر آباد پولیس کو شاباش بچوں سے زیادتی اور استحصال کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کاربند ہے، سی پی او راولپنڈی