اسلام آباد 12 مئی 2020 (ٹی این ایس): سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے بتایا کہ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کورونا ہے کیا؟