‏راجہ پرویز اشرف کا بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان

 
0
137

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ‏راجہ پرویز اشرف کا بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ ‏اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔

‏راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

‏راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ ‏اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جائیگا۔