امتحانات اور آن لائن کلاسز سے متعلق میڈیکل کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

 
0
317

لاہور 18 مئی 2020 (ٹی این ایس): پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا، جس میں میڈیکل کے امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی کا اعلان کردیا گیا، پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ میڈیکل طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کرسکتے، بغیر امتحانات پروموٹ سے میڈیکل ایجوکیشن کو نقصان پہنچے گا۔

اجلاس میں میڈیکل،ڈینٹل کالجز کے ملتوی سپلیمنٹری امتحانات جون میں کرانے اور میڈیکل یونیورسٹیوں کا اکیڈمک سیشن وقت پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ غیرممالک میں پھنسے طلبہ کیلئے خصوصی سپلیمنٹری امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سپلیمنٹری امتحانات سماجی دوری کا خیال رکھ کر لیے جائیں گے اور غیر ممالک میں پھنسے امیدوار کو متعلقہ ادارے کے سربراہ سرٹیفکیٹ دیں گے۔

وائس چانسلرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی امیدوار کو بغیر امتحان رعایتی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔