وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا دورہ اڈیالہ جیل

 
0
9695

راولپنڈی/اسلام آباد 20 مئی 2020 (ٹی این ایس): گزشتہ روز عمران خان وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر جناب زلفی بخاری، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان (برائے اورسیز پاکستانی)نے مخیر حضرات کے تعاون سے سنٹرل جیل میں راولپنڈی میں مقیداسیران اور سٹاف کیلئے افطاری کا انتظام کیا۔ جس میں جناب زلفی بخاری، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان (برائے اورسیز پاکستانی)ملک شوکت فیروز، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن راولپنڈی، جناب کیپٹن (ر)محمد محمود احمد کمشنر راولپنڈی، کیپٹن (ر)انور الحق، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی اور دیگر آفیسر ان اور مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ جیل آمد پر معزز مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر جیل میں مقید تقریباً پانچ ہزار اسیران اور ایک ہزار ملازمین جس میں جیل سٹاف اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ اس افطاری کا مقصد جیل اسیران کو رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پر یاد رکھنا اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا تھا۔ اسیران نے اس کاوش پر وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم اور مذکورہ بالا آفیسران اور جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے خصوصی دعائیں کیں