آئی ایس پی آر | راولپنڈی(ٹی این ایس) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت

 
0
34

آئی ایس پی آر

راولپنڈی، ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت

انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم کا موضوع “سمندر کے ساتھ مشترکہ مستقبل” تھا

سمپوزیم میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان اور نمائندوں کی شرکت

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی کمانڈر یو ایس پیسیفک فلیٹ، فرسٹ سی لارڈ اور رائل نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف، کمانڈر انچیف رشین فیڈریشن نیوی سے الگ الگ ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کی چیف آف انڈونیشین نیوی، چیف آف بنگلہ دیش نیوی، جنوبی کوریا کے چیف آف نیول آپریشینز، سنگاپور کی بحریہ کے سربراہ اور برونائی بحریہ کے قائم مقام ڈپٹی کمانڈر سے بھی ملاقاتیں

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے ہوئے خطرات اور بلیو اکانومی سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی

پاک بحریہ 2014 سے ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطور مبصر شامل ہے

چیف آف دی نیول اسٹاف کا حالیہ دورہ علاقائی اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے شریک بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تقویت دے گا