راولپنڈی 12 جون 2020 (ٹی این ایس): ٹریفک اسٹنٹ غلام اصغر شہید کے اہل خانہ کوشہید پیکج کی مد میں رقم ادا کردی گئ، سی پی او محمد احسن یونس نے شہید کی والدہ اوربیوہ کوشہید پیکج کی رقم کے چیک ادا کیے، شہید پیکج کے مطابق اہل خانہ کو40لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ پیکج میں تنخواہ سمیت دیگر مراعات حاصل ہوں گی، شہید کے اہل خانہ کے لیے پیکج کے مطابق خطیر رقم سے گھر خریدنے کا انتظام کیاجارہاہے، شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، ٹریفک اسسٹنٹ غلام اصغر شہید 23جولائی 2018کوڈھیری حسن آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں کامقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوئے تھے، شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،خاندان کی فلاح کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے،سی پی او محمد احسن یونس فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے اس قوم کے ہیرو ہیں جن کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس












