یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کا18 جون 2020 کو مسئلہ کشمیر پرپاکستان اور برطانوی نوجوان اور ممبران پارلیمنٹ کے مابین مشترکہ کانفرنس کا اعلان ۔

 
0
702

اسلام آباد 12 جون 2020 (ٹی این ایس): یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر پرپاکستانی اور براطانوی نوجوانوں اور ممبران پارلیمنٹ،کا مشترکہ اجلاس 18 جون 2020 کو آن لائن منعقد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پاکستان، برطانیہ اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کے علاوہ نوجوان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی ۔ کانفرنس کا مقصد کشمیر کی موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کے مثبت کردار پر بحث کرنا ہوگا ۔ مودی کشمیر میں نوجوانانِ کشمیر کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ اجلاس میں میزبانی کے فراض صدریوتھ پارلیمنٹ پاکستان جناب عبید قریشی سرانجام دیں گے جبکہ چیرمین یوتھ پارلیمنٹ پاکستان جناب ابرارالحق اورپاکستانی نژاد برطانوی شہری و چیرمین تحریک حق ِخودارادیت جناب راجہ نجابت حسین خصوصی شرکت کریں گے ۔ مسئلہ کشمیرکو اجاگر رکھنے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار رہا ہے ۔

اجلاس میں برطانوی ممبر پالیمنٹ اور چیرمین آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیری گروپ”مسٹر ڈیبی ابراہم”خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے برطانیہ کے پارلیمانی وفدکو بھی کانفرنس میں مدعوکیا گیا ہےنیزاجلاس میں دونوں ممالک سے نوجوانان ، پالیمنٹ کے ممبران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی مدعوہیں ۔

یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے بارے میں عالمی دنیا کو آگاہ کرنے کا سبب بنے گا ۔ اجلاس میں نوجوانوں کو بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے گا ساتھ ہی اس سلسلے میں ان کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی ۔ نوجوان مسلہ کشمیر میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں جو نوجوان مسلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کوشاں ہیں ان کا خلوص اور احساس ذمہ داری قابل رشک ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کی جائیں گی ۔ بھارتی مظالم کی اصل منظر کشی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ نوجوان اپنی حکومت کی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار بخوبی نبھاسکیں اور ہم مجموعی طور پر کشمیر سے متعلق بھارتی ریاستی پالیسی میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بن سکیں ۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ اجلاس اپنی طرز کا پہلا منفرد اجلاس ہوگا جس میں دو ممالک سے ہمہ وقت نوجوان اور پارلیمنٹ ممبران شرکت کریں گے ۔ نوجوانوں کا کسی بھی تحریک میں اہم کردار ہوتا ہے اور پارلیمنٹ ممبران کا قانون سازی میں اہم کردار ہوتا ہے ۔ 05 اگست کے واقع سے مودی نے جموں کشمیر میں نوجوانوں پر شب خون مارا اور نسل کشی کرتے ہوے ہندو عسکریت پسند لوگوں کو کشمیری شہری بننے کا قانونی موقع دیا اور حال ہی میں ہونے والے واقعات اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ مودی کشمیری نوجوان نسل کو ختم کرنا چاہتا ہے جس پر عالمی براداری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس طرح کی کانفرنسز، سیمنارز سے عالمی برادری کی توجہ مسلہ کشمیر پر مبذول کروائی جاسکتی ہے ۔

یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت وائس چیرمین “جناب سردار بابر ڈوگر” کریں گے ۔ یوتھ پارلیمنٹ کے کابینہ اراکین انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ جس کی تفصیلات جلدجاری کر دی جایں گی ۔

منتظمین میں کابینہ سیکرٹری” جناب بلال مسعود شیخ” اورسیاسی و سماجی رہنما”جنابہ کنول حیات” ہوں گی ۔

پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والوں کی فہرست جاری کر دی گئی ۔ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان طرف سے کا بینہ اراکین:جناب تابش عباسی،جناب فیصل جمشید،جناب شہزاد خان،جناب عثمان حیدری، جناب ولید خان،جناب یحیٰ میر،جنابنعمان خان جبکہ جنابہ ماریہ اکبرجنابہ، شیلہ خان،جنابہ عالیہ یوسف زئی اور جنابہ عائشہ جمشید بطور ایکٹوسٹ اجلاس میں نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے ۔