پاکستان سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں کمی

 
0
417

اسلام آباد 21 دسمبر (ٹی این ایس) گزشتہ 7 سالوں کے دوران پاکستان سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان زیادہ تر یورپی یونین، امریکا اور ترکی کو پلاسٹک مصنوعات برآمد کرتا چلا آرہا ہے۔2010ءمیں یورپی یونین کی جانب سے 5.1 فیصد کی کاﺅنٹر ویلنگ ڈیوٹی کے اطلاق کے بعد پاکستان سے پلاسٹک کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا۔بعد ازاں ترکی کی جانب سے سیف گارڈ ڈیوٹی کے نفاذ سے پلاسٹک کی مصنوعات کی برآمدات مزید متاثر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 2010ءسے لیکر اب تک پاکستان سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں نصف سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے‘ 2010ءمیں پاکستان سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کا حجم 218 ملین ڈالر تھا جوکم ہوتے ہوئے 111 ملین ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔