بابا لال شاہ کے کدی نشین عامر شاہ سکنہ بھنورن سیداں کا متاثرہ فرد کے گھر پر دھاوا، فائرنگ سے چھوٹا بھائی زخمی

 
0
674

مری 29 جون 2020 (ٹی این ایس): بابا لال شاہ کے کدی نشین عامر شاہ سکنہ بھنورن سیداں نے 18 جون رات 10 بجے کے قریب ہمارے گھر آ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرا چھوٹا بھائی سید جلیل حیدر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،متاثرہ افراد علاقے کے نمبردار سید وسیم حیدر کی ٹیلی فون پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر شاہ نے ہمارے گھر پر حملہ کرنے سے پہلے زونگ کے ٹاورز کے سنگنل بند کروائے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،وسیم شاہ کا ڈرائیور لائق احمد اور انکے ماموں غلام مصطفیٰ انکے ہمراہ تھے،4 نامعلوم افراد جنکا تعلق راولپنڈی ہزارہ کالونی سے ہے،ہزارہ کالونی راولپنڈی سے کچھ خواتین اور مرد کرائے کے قاتل بھی عامر شاہ کے ہمراہ تھے،جہنوں نے گھر پر حملہ کرنے کے بعد بھاگتے ہوئے اپنے ایک عورت اور ایک مرد کو خود سے گولی مار کر زخمی کر کے خود تھانہ جا کر ہمارے اوپر ایف آئی اے کے لیے درخواست تھانہ میں دے دی،ویسی شاہ قبضہ مافیا میں سے ہیں اور اس سارے واقعے میں بھی ویسی شاہ کا ہاتھ ہے اور 3 یوسی پر قبضہ کیا ہوا ہے،متاثرہ افراد علاقے کے نمبردار سید وسیم حیدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،اور بااثر افراد کے خلاف فی الفور نوٹس لیا جائے تاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،