او جی ڈی سی ایل نے ڈھوک حسین ویل نمبر1سے گیس اور کنڈنسیٹ کی کمرشل پروڈکشن کا آغاز کردیا

 
0
295

اسلام آباد 01 جولائی 2020 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی ڈھوک حسین فیلڈ ویل نمبر1جو ضلع کوہاٹ خیبر پختونخوا میں واقع ہے وہاں سے براتائی ڈرلنگ اینڈ پروڈکشن لیز(Baratai D&P L) کے تحت جس میں او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 97.5فیصد حصہ دار ہے جبکہ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈجس کا (2.5فیصد حصہ ہے)کے جائنٹ وینچر کے نتیجے میں اوجی ڈی سی ایل نے ڈھوک حسین ویل نمبر1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے کمرشل پروڈکشن شروع کرنے سے پہلے اپنے ہی ذرائع اور ذاتی کوششوں سے بنیادی ضروریات جس میں ویل ہیڈ کی تنصیب کی سہولت،جمع اور علیحدہ کرنے کی سہولت،ڈی ہائیڈریشن پلانٹ، پمپنگ کی سہولت،تیل کے سٹوریج ٹینک، تیل کی بوزر میں فلنگ کی سہولت ( فلنگ گینٹری)، گیس میٹرز کی تنصیب اور اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیر سمیت تمام بنیادی ضروریات مکمل کر رکھی تھیں۔ او جی ڈی سی ایل مذکورہ فیلڈ سے 300بیرل تیل اور 12ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس مہیا کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں 28جون 2020کو پہلی مرتبہ اس کنویں سے گیس سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے نیٹ ورک میںشامل کی گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل اپنی تیل و گیس کی فیلڈوں کی سرگرمیوں کو تیز تر بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے تیل اور گیس کی پیداوار کو برقرار رکھنے اور ان کی اصلاح کیلئے جدید ترین پیداوار کی مہارتوں کو بروئے کار لا کر ان سے استفادہ حاصل کرنے اور تجارتی پیداوار کے آغاز سے او جی ڈی سی ایل اور ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا عزم رکھتی ہے جس سے گھریلو صارفین اور صنعت کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔