آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے بڑااعلان کر دیا گیا، جانیے تفصیلات

 
0
425

اسلام آباد 08 جولائی 2020 (ٹی این ایس): حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے ایس او پیز مرتب ددیئے جا رہے ہیں، لیکن آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم نہیں کیا گیا اور حکومتی فیصلے کو رد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے حکومت کا سکولوں کو اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

آل سکولز پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس طرح بچوں کو پہلے ہی بہت نقصان ہو رہا ہے، لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

خیال رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا نفرنس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی کانفرنس سے گفتگو کی گئی۔