وزیر اعظم عمران خان سچی اور دل کی بات فلبدی کرتے جسے عوام پسند کرتے ہیں پہلے حکمران انشا پروازوں سے تقاریر لکھواتے اور پرچیوں پر لکھ کر پڑھتے تھے پرچی کے گم ہونے کے خوف میں مبتلا رہتے تھے سچا کھرا انسان صاف بات کرتا ھے، سردار تنویر الیاس خان

 
0
433

اسلام آباد 25 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر مین سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سچی اور دل کی بات فلبدی کرتے جسے عوام پسند کرتے ہیں پہلے حکمران انشا پروازوں سے تقاریر لکھواتے اور پرچیوں پر لکھ کر پڑھتے تھے پرچی کے گم ہونے کے خوف میں مبتلا رہتے تھے سچا کھرا انسان صاف بات کرتا ھے ، تنقید کا حق بجا مگر تنقید کی اڑ میں وزیر اعظم کی تنقیص نا قابل قبول ہے ، پی ڈی ایم گینگ اور سابق حکمرانوں نے سچی بات کو جرم اور خطا بنا کر پیش کرنا چاہا تاکہ انکے جھوٹ پر پردہ پڑا رہے ، ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان ماں کی گود سے قبر تک سیکھتا ھے مگر یہ گینگ مزہب کا لبادہ اوڑے احادیث کا بھی تمسخر اڑاتا ہے اور اسلام کی بھی بات کرتا ھے ، اسلام کو ٹھیکے داروں کی نہی پہرے داروں کی ضرورت ہے اور وہ پہرے دار صوفی منش عمران خان ہے جو مہراب و ممبر میں غیر شرعی افعال نہی ھونے دے گا وہ ٹھیکے کے خلاف سچا عاشق رسول صلی علیہ وسلم ہے ، اور سچ بات کرتا ہے ، حکمرانوں کے وضیفہ زوجیت کی نسبت سے قائد بنے والے گریبانوں میں جھانکیں عمران خان آئندہ پانچ سال کے لئے دو تہائی اکثریت سے بر سر اقتدار آئے گا جس کا اس گینگ کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رھا ہے ۔
عمران خان نے سچ کہا اگر ان حکمرانوں کے مکر و فریب پر تیاری کی ھوتی تو یہ ملک سے باہر نہ بھاگ سکتے یہ بڑے ڈالے تا حکومت میں اکر پتہ چلے اقتدار میں ھوں تو دو جوں پارٹیوں کے سربراہ ہٹے کٹے وصولیاں کرتے نوٹ گنتے ہیں اقتدار جائے تو ویل چئیر ، لاٹھی ، کینسر ،دل کے عارضی نکل آتے ہیں انکے سامنے سچ بولنا انکے لئے گالی ہے سچ بولنے پر انکے پلیٹلٹ فوری لاکھوں کی تعداد میں کم ھو جاتے ہیں ، اصل تیاری انقلاب ایران والوں نے کی تھی صبح شام بد عنوانوں کی گردنیں اڑاتے تھے ادھر تا کوئی پی ڈی ایم گینگ نہی بنا ، عمران خان سچا آدمی دے دل کی بات کرتا ہے انشا پروازوں سے تقاریر لکھوا کر ری ہرسل کر کے بھول نہی جاتا جو بات دل سے نکلتی ھے اثر کرتی ہے اس گینگ کو اسی کا خوف ہے عمران خان نے کسی لابی ، مافیہ کے دباو میں نہ آنے کا کہ کر واضع پیغام دے دیا کہ اب کسی کو کسی اڑ لے کر ملک لوٹنے اور غلط کام کروانے کی اجازت نہی دی جائے گی جسے عوام نے سراہا اور یہی بات پی ڈی ایم گینگ پر بجلی بن کر گری ہے