وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے قبضہ مافیا،تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں

 
0
264

اسلام آباد 25 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے قبضہ مافیا،تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔جباتیلی،بھیکا سیداں،سید پورسمیت دیگر علاقوں میں سرکاری اراضی پر قابضین کو قبل از آپریشن انتباہی نوٹسسز جاری کردئے گئے۔
جبکہ گھروں کے باہر سےجنریٹروں کو ہٹانے کے نوٹسسز بھی جاری کئے جاچکے۔دریں اثنا انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )نے انسداد تجاوزات مہم میں تیزی لاتے ہوئے اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے آئی جے پی روڈ سے 2 کمرے مسمار کئے ئے،سیکٹر سی 16 سے 5زیرتعمیر کمرے مسمار کئےگئے،سید پور سے 3زیر تعمیر چاردیواریاں،بری امام سے 2 ڈی پی سی ،2کمرے اورایک گریل مسمار کی گئی،سیکٹر جی سیون جی ایٹ سے سڑکوں کے طراف سے تجاوزات ختم کرکے 3ٹرک سامان ضبط کیا گیا، کھنہ پل پر بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات مسمار اور 5ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔جبکہ بی سی ایس کے ساتھ مل کر نان کنفرمنگ یوز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے انڈسٹریل ایریا آئی نائن،آئی ٹین سے 2عمارتین سیل کی گیئں۔تجاوزات کے خلاف مزیدکارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےسید پور،بری امام،جبا تیلی، ایف الیون بیھکا سیداں،و دیگر علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔جبکہ مزکورہ علاقوں میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے گھروں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں،مسلم کالونی میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے کمروں کو گرا دیا گیا ہے،جباتیلی میں تیس گھروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جو سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔بیھکا سیداں میں سی ڈی اے کی طرف سے پلاٹ توالاٹمنٹ کر دی گئی ہے لیکن قبضہ نہیں دیا گیا ہے مذکورہ علاقے میں قبضہ مافیا کی جانب سے گھر تعمیر کیے گئے ہیں ان کو بھی از خود قبضہ چھوڑنے بصورت دیگر آپریشن کیلئےنوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔