لڑائی جھگڑا ختم کریں آؤ مل کر کام کرتے ہیں، عمران خان کی ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت

 
0
388

اسلام آباد 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے ہمسائے ملک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دورہِ پاکستان کی دعوت دے ڈالی۔

وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، وزیرعظم نے کورونا سے بنگلہ دیشی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارِ افسوس بھی کیا۔