ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد بعد میں وطن عزیز پاکستان کا 73 واں یوم آزادی 14اگست کو روایتی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.

 
0
222

اسلام آباد 14 اگست 2020 (ٹی این ایس): پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب میں ایف آئی اے کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر ملک کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بانی پاکستان کے قول ایمان اتحاد اور تنظیم کی پاسداری کرتے ہوئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا اور ملک خداداد کو اقوام عالم میں پروقار مقام سے سرفراز کیا جائے گا آئے گا اس مقصد کے حصول کے لیے محنت و لگن اور پوری جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کا اعادہ کیا گیا

ایف آئی اے کے شہدا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار بھی کی گئی

اس موقع پر ایف آئی اے کے تمام افسران اور جوانان نے اس بات کا عہد بھی کیا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اندرونی و بیرونی استحکام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا