نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا

 
0
252

اسلام آباد 24 اگست 2020 (ٹی این ایس): نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

گرفتاری موخر کرنے کیلئے روشن شیخ نے چیف جسٹس کوفوری درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس نے درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بینج کو منتقل کی تھی۔

جسٹس کے کے آغا نے درخواست سننے سے انکار کر دیا تھا۔