کمسن بچی سےزیادتی اورقتل، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت

 
0
508

کراچی 07 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے تفتیش کے معاملے پر سندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 5سالہ بچی سے زیادتی اور پھر قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، بچی پر زیادتی کے بعدتشدد اور جلادینا دل دہلادینے والاسانحہ ہے، پولیس مجرم تک پہنچے اور کیفرکردار تک پہنچائے۔

بلاول بھٹو نے تفتیش کے معاملے پرسندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کیس کی تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، سندھ حکومت متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے۔

یاد رہے پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

بعد ازاں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیاگیا۔

دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف بھی ہوا ، فوری ریسپانس کےبجائےایف آئی آرہی دوسرے دن درج کی۔