پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پی اے پی پی) کے وفد نے سید ناصر حسین شاہ کی والدہ مرحومہ کے لئے ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی

 
0
199

کراچی 19 ستمبر (ٹی این ایس): پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پی اے پی پی) کے وفد نے صدر جمیل احمد اور جنرل سکریٹری سید عباس مہدی کی سربراہی میں، وزیر اطلاعات، بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی والدہ مرحومہ کے لئے ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی۔ نائب صدر اعجاز کورائی ، جوائنٹ سکریٹری سعید لاشاری ، خزانچی سید عمران علی ، گورننگ باڈی کے ممبران متین خان بھی موجود تھے۔