کمسن بچے سے بدفعلی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ۔عدالت سے فرار

 
0
629

راولپنڈی 07 مارچ 2021 (ٹی این ایس): تھانہ روات کے علاقے میں کم سن بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم نعیم ولد اطلم سکنہ چک بیلی موڑ ضلع راولپنڈی کی درخواست قبل از گرفتاری بعدالت جناب ظفر اقبال سیال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی عدالت سے خارج کر دی گئی متاثر بچے کے کیس کی پیروی ایڈووکیٹس اصغر علی مبارک ۔مس طاہرہ بانو مبارک ۔مس عظمی مبارک ۔عظمت علی اور احسان علی ہاشمی پر مشتمل پینل نے کی اور ٹھوس شواہد ودلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نامزد ایف آئی آر ہے اور درج جرم کی سزا موت ہے کمسمن بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں واضح رہے کہ ملزم محمد نعیم کے خلاف تھانہ روات کے مقدمہ نمبر 42/21 مورخہ 18 جنوری 2021 بجرم 377/511 ت پ مقدمہ درج کراتے ہوئے مدعی /مستغیث محمد ارشد سکنہ نئی آبادی جاوا روات نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور ہوں مورخہ 21جنوری 2021 کو میرے سات سال کے کمسن بچے کو بھلا پھسلا کر گاؤں سے باہر لے جاکر جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر زبردستی بدفعلی کی کوشش کی قبل ذکر حقیقت یہ ہے کہ مقدمہ میں غفلت برتنے پر سی پی او راولپنڈی نے گزشتہ روز ایس ایچ او روات اور کیس کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ایک اور درخواست مدعی مقدمہ پر علاقہ مجسٹریٹ /بعدالت جناب احمد شہزاد گوندل نے بھی تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ملزم کے خلاف پہلے ہی پولیس وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکی ہے گزشتہ روز ملزم ضمانت خارج ہونے کے بعد فرارہو گیا