نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ کر دیا

 
0
4879

اسلام آباد 09 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اعلامیے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اکتوبر کے بلوں میں صارفین سے بڑھائی گئی رقم وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔