بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے سینیئر سیاستدان سید جعفر شاہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

 
0
547

اسلام آباد 12 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے سینیئر سیاستدان سید جعفر شاہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے مرحوم جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحوم جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ گزشتہ روز اسلام آباد میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔