اسلام آباد 12 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید خوشخبریاں آ رہی ہیں۔
وباءکےباوجود ہماری معیشت کیلئےمزید خوشخبری: ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب $ کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31%جبکہ اگست 2020 سے 9%زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب $ سےزیادہ رہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2020
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد سے زائد ہیں جبکہ یہ چوتھا ماہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔