حکومت کا چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان

 
0
625

اسلام آباد 04 نومبر 2020 (ٹی این ایس): محکمہ ریلویز کے اعلامیے کے مطابق چمن ٹرین 10 نومبر سے روزانہ صبح 8:30 بجے کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگی جو کچلاک، بوستان، گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر اسٹاپ کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے چمن پہنچے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہی ٹرین دن 2:30 بجے چمن سے روانہ ہو کر رات 7 بجے کوئٹہ واپس پہنچے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن ٹرین کو کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔