سرکاری گاڑیوں اور املاک کو آگ لگانے کی ہدایات بلاول ہاؤس سے دی گئی: خرم شیرزمان

 
0
234

اسلام آباد 23 نومبر 2020 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری گاڑیوں اور املاک کو آگ لگانے کی ہدایات بلاول ہاؤس سے دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس پیپلزپارٹی کے گلوبٹوں کے خلاف کارروائی کرے۔ مزید بولے فرزند زرداری الیکشن ہار کر بھی جی بی کو سندھ بنانا چاہتے ہیں۔

بلاول زرداری نے سندھ کے جرائم پیشہ افراد جی بی میں چھوڑے ہوئے ہیں۔ شکست خوردہ جماعتیں حوصلہ رکھیں اور اگلی الیکشن کا انتظار کریں۔