پنجاب حکومت انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ سردار تنویر الیاس خان

 
0
490

اسلام آباد اور راولپنڈی چیمبرز کی مشاورت سے رنگ روڈ پر انڈسٹریل زونز قائم کئے جائیں گے۔ طارق محمود مرتضیٰ

روزگار اور صنعتی ترقی کیلئے اسلام آباد میں نئی انڈسٹری اسٹیٹ کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے۔ سردار یاسر الیاس خان

اسلام آباد 04 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے بزنس، انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ و ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی رنگ روڈ کے ارد گرد یا پنجاب کی حدود میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیااجنہوں نے لاہور میں ان کے ساتھ ملاقات کی اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ اور انڈسٹریل زونز قائم کرنے کے امور پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ 

 اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان، پنجاب حکومت کے انڈسٹریز، کامرس، انوسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر واصف خورشید، پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عرفہ اقبال، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر عمارا خان، فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدور خالد جاوید اور شعبان خالد، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سید اسد مشہدی اور سابق سینئر نائب صدر شیخ حفیظ، لاہور اربن یونٹ، کمیشنر آفس راولپنڈی کے نمائندگان اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔  

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرے گی جبکہ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ صنعتی زونز کے قیام کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں ن ے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کا اہم مقصد علاقے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا ہے کیونکہ رنگ روڈ منصوبے پر انڈسٹریل زونز، ہوسیل مارکیٹیں، کاٹیج انڈسٹری اور تھیم پارک سمیت متعدد منصوبے بنائے گئے ہیں جس سے علاقے میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو تیزی سے فروغ ملے گا جبکہ جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل بھی بہتر حل ہوں گے۔ 

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ اسلام آباد خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں موجودہ صنعتی زونز بھر چکے ہیں جس  وجہ سے ان میں نئی انڈسٹری لگانا مشکل ہو گیا ہے اور خطے کے سرمایہ کاروں کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی فیصل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی کے ماڈل پر اسلام آباد خطے میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رنگ روڈ منصوبے پر انڈسٹریل زونز قائم کرنے کا عمل شروع کرنے پر پنجاب حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ بلا شبہ خطے میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔ 

راولپنڈی ڈویلپمٹ اتھارٹی کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رنگ روڈ پر انڈسٹریل زونز اور دیگر کمرشل پراجیکٹس کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں ان کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منیجنگ ڈائریکٹر عمارا خان نے اس موقع پر شرکاء کو رنگ روڈ پر انڈسٹریل زونز کے قیام کے بارے میں ایک پریزینٹیشن دی۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نمائندگان نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ اور کاٹیج انڈسٹری کو راوت کی طرف منتقل کرنے اور موٹر وے کے ساتھ انڈسٹریل زونز قائم کرنے کے بارے میں تجاویز دیں۔