وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نےصفائی کے نظام کومزید موثر بنانے کیلئے بذریعہ کنٹریکٹ مزید500 اہلکار ہائر کرنے اور جدید مشنری کی خریداری کافیصلہ کر لیا

 
0
218

اسلام آباد 20 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نےصفائی کے نظام کومزید موثر بنانے کیلئے بذریعہ کنٹریکٹ مزید500 اہلکار ہائر کرنے اور جدید مشنری کی خریداری کافیصلہ کیاہے،شعبہ سینی ٹیشن کا دائرہ کار بھی مزید دیہی یونین کونسلوں تک بڑھا دیا گیا، تجارتی مراکزاورچھوٹی بڑی مارکیٹوں میں صفائی ستھرائی کوپہلے سےبہتر بنانے کیلئےچھوٹے 1000نئے کچرادان کی تنصیب کاٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کا شعبہ سینیٹیشن شہریوں صفائی ستھرائی کی بہترین سے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات خدمات سرانجام دے رہا ہے۔شعبہ سینی ٹیشن نے عرصہ دراز سے خراب اورکنڈم گھڑی گاڑیوں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ کام میں لارہاہے۔اس میں چار گاڑیاں اسکپ لفٹر اورکمپیکٹرز کو درست کرکے واپس شامل کی گئی ہیں۔شعبہ سینی ٹیشن نے گرین ویسٹ میں اضافے کے باعث دیگر مشنری میں بھی اضافہ کیا ہے۔شعبہ ہذا 800ٹن یومیہ کوڑا کرکٹ اور ویسٹ میٹیریل گھروں،گلی محلوں،سڑکوں، گرین بیلٹس اور مارکیٹوں سے اٹھا کر ڈمپنگ سائیٹ پہنچا رہے ہیں۔شعبہ سینی ٹیشن نے اپنا دائرہ کار شہرسے ملحقہ دیہی علاقوں تک مزید پھیلا دیا ہے،تاکہ ان علاقوں کی خوبصورتی میں بھی اضافے کیا جاسکے ۔ادارہ ہذا بھارہ کہو،بنی گالا،تڑامڑی، کھنہ کے علاقوں شعبہ ہذا خدمات سرانجام دے رہا ہے۔چند یوم میں مذکورہ دیہی علاقوں میں مزید اسکپ اور کوڑے کے چھوٹے بڑے کنٹینرز بھی نصب کردئے جائیں گے۔شعبہ ہذا نے صفائی کے نظام کومزید موثر بنانے کیلئےسیکٹر ای سیون میں خشک اورنمی والے کچرے کو الگ کرنے کیلئے سبز اورنیلے گچرادن بھی نصب کردئے ہیں ۔اگلے مرحلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں بھی خشک اورنمی والے کچرے کو الگ کرنے کیلئے مذکورہ کچرادادن متعارف کروائے جارہے ہیں۔ تجارتی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹوں کی صفائی کومزید بہتر بنانے کیلئے چھوٹے 1000مزید کچرادان نصب کئے جارہے ہیں ،جن کیلئے ٹینڈر جاری کردیاگیاہے۔شعبہ انوائرمنٹ کے ساتھ مل کرشعبہ سینی ٹیشن نے گرین ویسٹ اٹھانے کے کام کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ریڈ زون اور ایف سیریز سمیت دیگر جگاہوں پراسٹاف اور افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بذریعہ کنٹریکٹ مزید 500اسٹاف ہائر کرنے اورمزید مشنری خریدنےکا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔