IG اسلام آباد عامرذوالفقار کو ہٹا دیا گیا، قاضی جمیل الرحمان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

 
0
1203

اسلام آباد 06 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمٰن کو عامر ذوالفقار کی جگہ نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمٰن اس سے پہلے خیبر پختون خوا میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔