سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منورعلی مٹھیانی کی سربراہی میں سرکاری زمین اور پلاٹوں پر غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں کے بارے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کندہ کوٹ میں اجلاس بلایا گیا

 
0
2602

تنگوانی 06 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منورعلی مٹھیانی کی سربراہی میں وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت ، وزارتوں ،اتھارٹیز ،اداروں اور ایجنسیز کی زمین اور پلاٹوں پر غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں کے بارے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کندہ کوٹ میں اجلاس بلایا گیا ۔اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے عمل داروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی غیر قانونی تجاوزات اور غصب کی گئی زمین کے بارے میں رپورٹ پیش کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچے ہوئے ڈپارٹمنٹ اپنی رپورٹ جلد از جلد ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں اجلاس میں نہ آنے والے افسران کے خلاف سیکرٹریز کو لکھا جائے گا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹھیانی شہر کے تجاوزات ،15 سینٹر ،عیدگاہ محلہ ،عید گاہ ،گل شیر محلہ اور کندکوٹ شھر کے ڈسپوزل سینٹر کا دورہ کرکے متعلقہ افسران کو صفائی شہر کے دیگر مسائل کے حل کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر 15 سینٹر انچارج کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مریض منتقل کرنے والی ایمبولینس اسٹریچر پیش کی ۔شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے عید گاہ میں آنے والے گندے پانی کی صفائی کا متعلقہ افسران کو ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے شہر کے ڈسپوزل کا دورہ کرکے چلنے والی موٹرز اور مشینری کا جائزہ لیا اور پبلک ہیلتھ افسران کو ہدایت کی گئی وہ ڈسپوزل سنٹر کی دیواروں کا مرمتی کام جلد شروع کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبلک ہیلتھ، میونسپل ،انکروچمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران ساتھ موجود تھے