27, ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 23,جنوری کو الحمراء ہال نمبر 1لاہور میں منعقد ہوگی۔

 
0
13092

اسلام آباد 06 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین ایشین ایکسی لینس پرفا رمنس ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 27،ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب23،جنوری کو الحمراء ہال نمبر 1 شاھراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔ ایوارڈز کیٹٹیگریز میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ، ٹاؤن پلانرز ،بلڈرز ،پراپرٹی کنسلٹنٹ ،فلم، ٹی وی سٹیج، سماجی خدمات،کالم نگار،خواتین، فیشن انڈسٹری، ماڈلز،بوتیک،بیوٹیشن،بزنس مین،، آٹو انڈسٹری،جنرل انشورنس،کا سمیٹکس،علاقائی صحافت، میڈیا کنسلٹنٹ،اینکرز، آؤٹ ڈور ایڈورٹائزر،اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد اورنامور شخصیات جنہوں نے گزشتہ 10سے 25 سال تک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ تقریب کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں،۔ تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگائیں گے۔ تقریب میں نامور اداکار،ماڈلز اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کریں گے جبکہ معروف گلوکار نغمات پیش کریں گے۔ وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے۔