وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی سال 2020 کی اسفالٹ پلانٹ کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی،ادارہ ہذا نے اپنے اسفالٹ پلانٹ کی مدد سے 65 کلو میٹر پرمشتمل 25لاکھ مربع فٹ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا

 
0
178

اسلام آباد 06 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی سال 2020 کی اسفالٹ پلانٹ کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی،ادارہ ہذا نے اپنے اسفالٹ پلانٹ کی مدد سے 65 کلو میٹر پرمشتمل 25لاکھ مربع فٹ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور کارپٹنگ کا کام مکمل کیاہے۔مذکورہ شاہراہوں میں مختلف سیکٹرز ، پارکس،مرکزی ،چھوٹی،بڑی سڑکیں، گلیاں اورایونیوز شامل ہیں۔تفصیلات کےمطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کے شعبہ ایم پی او نے گذشتہ سال 2020کے دوران مختلف علاقوں میں 65کلو میٹر پرمشتتل سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل کیاہے۔مزکورہ تعمیرات کیلئے استعمال ہونے والا تمام تعمیراتی میٹیریل ادارہ ہذا نے اپنے اسفالٹ پلانٹ پر تیار کیا،جس سے مزکورہ منصوبوں کی تکمیلی بجٹ میں بہت کمی آئی۔مزکورہ شاہراہوں اور گلیوں میں ای سیو ن میں دو سائیکل ٹریکس کی کارپٹنگ،ایف ایٹ کے دو سائیکل ٹریکس ،آئی ایٹ کچنار پارک کا سائیکل ٹریک ،منسٹر انکلیو کی کارپٹنگ،ججز انکلیو کی کارپٹنگ،سیکٹر ایف ٹین کی گلیاں،جی نائن ،سیکٹر آئی ایٹ کی روڈز،سروس روڈز،سیکٹرآئی نائن کی مین روڈز،سروس روڈز،سیکٹر آئی ٹین کی مین روڈ ز اور سروس روڈز،ایف الیو ن کی مین روڈ ز اور سروس روڈز شامل ہیں۔سڑکوں کی مرمت وبحالی کے ساتھ لین مارکنگ اور کرب اسٹوننگ بھی کی جارہی ہے۔جبکہ معذور افراد کی سہولت کیلئے ریمپ بھی تیار کئے جائیں گے۔اس وقت ادارہ ہذا کی جانب سے روڈ انفرااسٹکچر کی حالی کیلئے صبح،دوپہر،شام تین شفٹوں میں مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔