پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے مابین اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پا گیا

 
0
97

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے مابین اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پا گیا،علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں مجلس وحدت المسلمین کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر مرکزی نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،ملاقات میں موجود ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے ا مور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا، دونوں جماعتوں کے مابین قابل عمل جامع نکات پر اشتراکِ عمل کے معاہدے پر بھی مفصل گفتگو کی گئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے مابین باضابطہ سیاسی اشتراکِ عمل کا معاہدہ طے پاگیا ،چیئرمین عمران خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے معاہدے پر دستخط، معاہدے کے مطابق تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کا کسی صورت غلامی قبول نہ کرنے کا اعلان، پاکستانی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم نہ کرنے پر بھی مکمل اتفاق، آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خودمختاری کے بیانیے سے کسی طور روگردانی نہیں کی جائے گی، ِ پاکستان سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی پر بھی مکمل اتفاق، مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی، معاہدہ کے مطابق ان تنازعات میں فریق بننے سے مکمل گریز کیا جائے گا، معاہدہ پاکستان کی داخلی وحدت، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جائے گا، معاہدہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور سیاسی، اقتصادی اور دفاعی خودانحصاری کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی، معاہدہ اسرائیل کے حوالے سے قائدِاعظم کے فراہم کردہ رہنما اصولوں سے کسی طور روگردانی نہیں کی جائے گی، معاہدہ کشمیر و فلسطین پر قومی اخلاقی نکتہ نظر سے کسی قسم کا انحراف نہ کیا جائے گا، پاکستان دینا کے تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے، ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت روکنا خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول رہے گا۔