وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری

 
0
184

اسلام آباد 06 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے اسی ضمن میں گزشتہ روزغوری ٹائون کے فیز فور،سیون اور ایٹ میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ۔اسلام آباد سیکٹر زوننگ ریگولیشن کے تحت کئے گئے آپریشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسٹ ون بدر مقصود کی قیادت میں اور لیاقت محیدالدین قادری ٹاون پلانر پلانگ ونگ کی زیر نگرانی غوری ٹاون فیز فور میں کیا گیا۔مزکورہ فیز کی گلی نمبر ٢٧میں ایک زیر تعمیر گھر کا کام بند کرا کے سامان ضبط کر لیاگیا۔دوران آپریشن دونئی تعمیر شدہ دیواریں بھی گرا ئی گئیں۔فیز سیون اور ایٹ میں آپریشن کے دوران نئی شروع کردہ عمارتوں کا کام موقع پر بند کروایا گیاہے ،جبکہ ان کے مالکان کو تنبیہ بھی کی گئی ہے۔دوران آپریشن موقع پر18عمارتوں کے کام بند کروائے گئے ،جن میں امجد محمود،علی اصغر،،علی بلڈرز پلازہ ،مثال علی،جاوید،یونس،عدنان، طارق، محمد کلیم،آصف،چوہدری مسعود و داود،شہاب فارم ھائوس،یونس، ارشد، ظفر ٹھیکیدار،غلام مصطفی،شوکت سیالوی، گرین سپائر کمپنی